شیخ عیسی قاسم کا آپریشن کامیاب، بہت جلد بحرین واپس جائیں گے، الدقاق


شیخ عیسی قاسم کا آپریشن کامیاب، بہت جلد بحرین واپس جائیں گے، الدقاق

ایران کے شہر قم میں حوزہ علمیہ بحرانیہ کے مدیراعلیٰ علامہ الدقاق کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کا آپریشن کامیاب ہوا ہے اور وہ بہت جلد بحرین پہنچیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کے شہر قم میں حوزہ علمیہ بحرانیہ کے مدیراعلیٰ علامہ الدقاق کا کہنا ہے کہ لندن میں شیخ عیسی قاسم کا آپریشن کامیاب ہوا ہے ڈاکٹروں نے کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ بحرین ضرور واپس جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت علامہ کی طبیعت پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے ان شاءاللہ کچھ دن آرام کرنے کے بعد وطن پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت اس وقت سے کافی خراب چلی آ رہی تھی جب سے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی شہریت جون2016میں منسوخ کر کے ان کے آبائی علاقے الدراز میں ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔
گزشتہ سال مئی میں ان کے گھر کے باہر اظہار یکجہتی کے لئے پرامن دھرنا دینے والوں پر بحرینی سیکورٹی فورسز کے خونی حملے کے بعد شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر کے انہیں نظر بند کردیا گیا تھا اور ان کو اپنے معالجین سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی جس کے باعث ان کی صحت اب انتہائی ناگفتہ بہ ہو گئی تھی۔
بحرینی عوام کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہروں کے بعد آل خلیفہ حکومت مجبور ہوگئی کہ وہ شیخ عیسٰی قاسم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔
 یاد رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے_

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری