بدترین دشمنوں کی سنگین سازشوں کے باوجودپاکستان کی بقاء شہدائے وطن کی قربانیوں کے مرہون منت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس


بدترین دشمنوں کی سنگین سازشوں کے باوجودپاکستان کی بقاء شہدائے وطن کی قربانیوں کے مرہون منت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 53ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے 6ستمبر 1965کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 53ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے 6ستمبر 1965کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ بدترین دشمنوں کی سنگین سازشوں کے باوجود مملکت خدادادپاکستان کی بقاءشہدائے وطن کی قربانیوں کے مرہون منت ہے،6ستمبر کادن ہمیں بھارت کی بذدل افواج کی شکست اور پاکستان کی شیر دل افواج کی فاتحانہ جنگی داستان کی یاد دلاتا ہے،پاکستان کی سرحدوں پر موجود پاک وطن کے جانباز بیٹے اپنے خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کا عزم لیکر ڈٹے ہوئے ہیں ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ آج کے دن شہدائے پاکستان کے وارثان کو ہرگز فراموش نہ کریں شہدا کے یتیم بچوں سے ان کے گھروں پر جاکر ضرور ملاقات کریں ،پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ۔ شہدائے پاکستان کی قربانیوںاور وارثان شہداءکی عظیم استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری