تہران: وزاررت خارجہ میں عراقی سفیر کی طلبی، بصرہ میں قونصلٹ کو آگ لگانے پر شدید احتجاج


تہران: وزاررت خارجہ میں عراقی سفیر کی طلبی، بصرہ میں قونصلٹ کو آگ لگانے پر شدید احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی شہر بصرہ میں داعشی دہشت گردوں کی جانب سے ایرانی قونصلٹ کی عمارت کو آگ لگانے کے بعد تہران میں تعینات عراق کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بصرہ میں ایرانی قونصلٹ کی عمارت کو شرپسندوں کی جانب سے آگ لگانے اور سفارتی مشن کی حفاظت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکاروں کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی کے خلاف عراقی سفیر کو طلب کیا گیا.
بہرام قاسمی نے کہا کہ دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور خلیج فارس نے بصرہ کی پولیس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویے پر حیریت کا اظہار کیا.
ڈی جی دفترخارجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں مشتل افراد کے مشکوک اقدامات کے بعد ایرانی قونصلٹ نے عراقی حکام کو آگاہ کردیا تھا تاہم عراق کے سفارتی حکام نے یقین دہانی کرانے کے باوجود مشتعل افراد کو روکنے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا.
عراقی سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج کو فوری طور حکومت عراق تک پہنچایا جائے اور اس واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری