حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر علامہ شہنشاہ نقوی کی حاضری اور اظہار عقیدت


حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر علامہ شہنشاہ نقوی کی حاضری اور اظہار عقیدت

معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ علماء کرام اور دیگرزائرین کے ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ علماء کرام اور دیگرزائرین کے ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

  اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ نے بر صغیر پاک و ہند میں ترویج و تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے مسلمانوں کو بیدار اور دین کے اصولوں سے آگاہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہمیں بھی انہی بزرگان دین کی تعلیمات، افکار، نظریات اور طرز زندگی سے فیضیاب ہونا ہوگا۔

اس موقع پر مولانا جواد حسین عابدی، مولانا آغا نادر رضوی، محمد علی رضوی ،حکیم محمد احمد، فخر شاہ ،سید موسیٰ رضاء،نازش رضاء،ماجد رضاء غوری،اور دیگر موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری