سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے، بوم بوم آفریدی


سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے، بوم بوم آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے سندھ حکومت باتیں بڑی بناتی ہے مگر نتائج کچھ نہیں دیتی، ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے نجی یونیورسٹی نے سی ہنڈریڈ تھنک ٹینک ایجوکیشن کمیٹی کا شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، کراچی ترقی کرےگا تو پورا پاکستان مضبوط ہوگا، سب کام وزیر اعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے۔

آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت باتیں بڑی بناتی ہے مگر نتائج کچھ نہیں دیتی، سندھ کوآگےبڑھانا ہے تو تکنیکی ماہرین کو آگے لانا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے معاملے پر بات ہوئی ہے، جن علاقوں میں تعلیم نہیں وہاں موبائل اور انٹرنیٹ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا شہر اور ملک کو سنوارنے کیلئے وزیراعظم کو سپورٹ کرنا ہے۔ عوام کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری