پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی


پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی

 پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں پاک فوج کے تعاون سے بجلی فراہم کی گئی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں پاک فوج کے تعاون سے بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی پاورپلانٹ کا افتتاح کانی گرم کے ڈپٹی کمانڈرکرنل علی جعفری نے کیااور پاور پلانٹ سے ابتدائی طورپر100گھروں کو بجلی فراہم کی جائےگی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمانڈرکرنل علی جعفری کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں قیام امن کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں اورعلاقے میں تعلیم،صحت اوردیگرترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے افراد کو واپسی پر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں افغانستان کی سرحد کے قریب واقع گاؤں گیگا خیل میں مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری