کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی ایران آمد


کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی ایران آمد

پاکستان سے کربلائے معلیٰ جانے والے زائرین کا پہلا گروہ ایران کے شہر زاہدان پہنچا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام یوم عاشورا پر کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی کثیر تعداد ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میر جاوہ پہنچے ہیں جو زاہدان میں قلیل قیام کرنے کے بعد کربلا روانہ ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عاشورا پر کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی کثیر تعداد ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ پہنچی ہے جہاں پر وہ قلیل قیام کے بعد کربلا روانہ ہو جائیں گے۔
سیستانی و بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ 2000 سے زائد زائرین ایران میں داخل ہوچکے ہیں جو چند دنوں کے اندر کربلائے معلیٰ پہنچیں گے۔
حجت‌الاسلام مومنی مقدم کا کہنا ہے ایک اندازے کے مطابق اس سال پاکستان بھر سے 80 ہزار زائرین ایران کے راستے عراق جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایران میں زائرین امام حسین علیہ السلام کو کسی بھی قسم کوئی تکلیف نہ ہو۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری