محرم الحرام، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان


محرم الحرام، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان رینجرزسندھ نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کی عبادت گاہوں، مجالس، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف انسیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیے جائیں گے، صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محرم الحرام کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والے راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔
ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علماءکرام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اور عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ اخوت اور بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مشکوک چیز یا فرد کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر
0316-2369996 یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال دیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری