ایران: صوبہ فارس میں شیعہ سنی علمائے کرام کا اہم اجلاس، اتحاد بین المسلمین پر تاکید


ایران: صوبہ فارس میں شیعہ سنی علمائے کرام کا اہم اجلاس، اتحاد بین المسلمین پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے فارس میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے فارس میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علی لاریجانی سمیت اہم شخصیات نے اتحاد امت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنےمسلمانوں کے مابین تفرقہ ڈالنے سے متعلق دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد وحدت ضروری ہے۔
اسپیکر علی لاریجانی صوبہ فارس کے اہل سنت اور شیعہ علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں اتحادو وحدت وقت کی ضرورت ہے اور اتحاد کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئیے۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی صورتحال کو خراب کیا ہے اور جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر نکلنے کے بعد یورپی ممالک نے ایران سے فوری رد عمل نہ دکھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران کے فائدہ اٹھانے کیلئے وہ اقدامات کریں گے۔
علی لاریجانی نے ایران کی دفاعی طاقت وتوانائی کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے دوران کوئی بھی ملک ایران پر ہتھیار فروخت نہیں کرتا تھا اس لئے ایران نے میزائل بنانے کا فیصلہ کیا اور آج ایران کا میزائلی پروگرام ایران کی طاقت میں بدل گیا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری