ننگر ہار خودکش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی


ننگر ہار خودکش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 70افراد کی ہلاکتوں اور 228افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ روز ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔
ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری