کراچی میں بنگلہ دیشی اور افغان شہری نوکریاں نہ ملنے پر جرائم کرتے ہیں: وزیر اعظم


کراچی میں بنگلہ دیشی اور افغان شہری نوکریاں نہ ملنے پر جرائم کرتے ہیں: وزیر اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاوٗس سندھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی نیچے آ گئی لیکن اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، اس کی وجہ تعلیم سے دور ی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،عمران خان نے کہا کہ بنگلا دیش سے ڈھائی لاکھ افراد اور افغانستان کے لوگ کراچی میں رہتے ہیں جنھیں نوکریاں نہیں ملتیں تو مجبوری میں کرائم کی طرف جاتے ہیں۔ بنگلا دیشیوں اور افغانیوں کے جو بچے یہاں پیدا ہوئےانھیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دلوائیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ’کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ری سائکلنگ پلانٹ لگا کر پانی ری سائیکل کیا جائے گا، ناردرن بائی پاس بنائیں گے، کراچی کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا، ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے شہر میں ریلوے نظام لا رہے ہیں۔‘

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری