ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ


ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

تسنیم نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک تفصیلی اور جامع پالیسی وضع کی جائے گی۔

عمران خان ہفتے کے روز اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شفاف اور پہلے سے طے کردہ انتظام کے تحت ریسٹ ہائوسز کی نجی شعبے کو حوالگی سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور ان اثاثوں کے مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تاریخی مقامات پر توجہ دینے سے حکومت لاکھوں نوجوانوں کیلئے روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال سے ملک میں سیاحت کے مواقع کو ملک اور بیرون ملک اجاگر کیا جانا چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کا فروغ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت مشکلات پر قابو پانے اور ان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے قدرتی مقامات، زیارات اور مہم جوئی کیلئے سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں سیاحتی مقامات قائم کئے جائیں۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹاسک فورس کے قواعدوضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ اور ٹائم ٹیبل تیار کیا جائے۔

انہوں نے ٹاسک فورس کے صوبائی نمائندوں سے اپنے اپنے صوبوں میں ایک ہفتے کے اندر نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے کا بھی کہا تاکہ ان کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری