عراق: موصل میں 4خطرناک داعشی دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار


عراق: موصل میں 4خطرناک داعشی دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

عراقی سیکیورٹی فورسزنے موصل میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 4خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسزنے موصل میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 4خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

عراق کے شہر موصل میں الحشد الشعبی کے جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے  اسلحے سے بھرا ہوا گودام دریافت کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے گودام میں خطرناک قسم کے100 بم چھپائے ہوئے تھے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ الکرامہ پولیس اہلکاروں نے صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کے بنا پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 خطرناک دہشت گرد گرفتارہوئے۔

خیال رہے کہ موصل کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے بعد شرپسند شہری املاک اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری