فیصل رضا عابدی کی گرفتاری انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے:علامہ ناظر عباس تقوی


فیصل رضا عابدی کی گرفتاری انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے:علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گر فتاری نے انصاف مہیا کرنےوالے اداروں پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے جس ملک میں ملت جعفریہ کے مقدر افراد کو بے دردری سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو اُن شہداء کے خاندان انصاف کے لئے دربدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہوں اور اُن کو اب تک انصاف نہ ملا ہو اور مجرموں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا ہو ایسے میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد یاتو لاپتہ کر دئیے جاتے ہیں یا پھر فیصل رضا عابدی کی صورت میں پاپند سلاسل کرکے جیلوں میں ڈال دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل رضاعابدی کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں گفتگو کرنا اور شہداء کے خاندانوں کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد کے ریڈ زون میں بیٹھ کر چیف جسٹس آف پاکستان کی توہین کرنا اور اُن کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے باوجود توہین عدالت کا مقدمہ قائم نہ کرنا حیران کُن ہے۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف  مہیا کرنے والے اداروں کو چائیے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے کسی کے ساتھ بھی امتیاز ی سلوک نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے ملت تشیع میں بے چینی پائی جاتی ہے لہٰذا فیصل رضا عابدی کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور ملت تشیع میں پائی جانی والی بے چینی کو دور کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری