فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک، نظام زندگی مفلوج


فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک، نظام زندگی مفلوج

فرانس میں صدی کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں صدی کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دیگر لاپتہ ہیں۔

غیرملکی ذرائع کے مطابق سیلاب سے کئی  رہائشی مکانات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ 1891ء کے بعد بدترین سیلابی ریلہ تھا، متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے اندر اتنی بارش ہوئی جو عام طور پر تین ماہ سے زائد عرصے میں ہوتی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں تمام اسکول اور ادارے بند کر دیے گئے ہیں، ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں فرانس کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث متعدد رہائشی عمارتیں متاثر جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری