عدالت نے عوامی تحریک کے 53کارکنوں کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کردیا


عدالت نے عوامی تحریک کے 53کارکنوں کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کردیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے 23جون 2014کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر طاہر القادری کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس ملازمین کو زخمی کرنے کے الزام میں ملوث عوامی تحریک کے 53کارکنوں کے مقدمہ میں ٹھوس شواہد نہ ہونے اور مضروب پولیس ملازمین کی طرف سے ملزمان کو شناخت نہ کر سکنے پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

اسی طرح 27جولائی 2018کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم عبدالماجد کو بھی ٹھوش شواہد نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری