مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم بربریت کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم بربریت کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف آج وادی بھر میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی میں جہاں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں وہیں ریل خدمات بھی معطل ہیں۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے علاقہ سید علی اکبر فتح کدل میں کل بدھ کی صبح بھارتی فورسز نے 3کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔

کشمیری ذرائع کے مطابق بھارتی قابض فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں آج جمعرات کی صبح ایک اور کشمیری مسلمان کو شہید کردیاہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری