ایرانی وزیرداخلہ کا پاکستان سے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثراقدامات کرنے کا مطالبہ


ایرانی وزیرداخلہ کا پاکستان سے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے موثراقدامات کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام ایک خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ 'شہریار آفریدی' سے مطالبہ کیا ہے کہ دوستانہ تعلقات اور پڑوسی ہونے کے ناطے حکومت پاکستان موثر سیکورٹی اقدامات کرے.

انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کے خلاف سخت مقابلہ کرے گا مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اہلکاروں کی بحافظت بازیابی اور اس دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے.

رحمانی فضلی نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی دہشتگردی کو روکنے کے لئے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ آپریشن ناگزیر ہے.

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹے تا کہ وہ آئندہ ایسی غیرانسانی کاروائیاں نہ کرسکیں.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری