تمام ممالک آمریکی کے بغیر ایران ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کےخواہاں: موگرینی


تمام ممالک آمریکی کے بغیر ایران ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کےخواہاں: موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی-

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،فیڈریکا موگرینی نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں یورپی یونین کے موقف کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہو جائے گا۔

فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے موقف کے سلسلے میں بھی کہا کہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کئے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طور سے وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
اس سے قبل یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ یورپ، مالی ٹرانزیکشن کا سسٹم، ایس پی وی قائم کر رہا ہے تا کہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی امریکی پابندیوں کے برخلاف یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کا عمل جاری رہے-


واضح رہے کہ یورپ کی جانب سے قائم کئے جانے والے اس سسٹم میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری