امریکاافغانستان میں داعش کو طالبان کے خلاف مضبوط کررہاہے، عبداللہ گل


امریکاافغانستان میں داعش کو طالبان کے خلاف مضبوط کررہاہے، عبداللہ گل

چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ امریکاافغانستان میں داعش کو طالبان کے خلاف مضبوط کررہاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے الیکشن کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کا انخلاءبھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو طالبان کے خلاف مضبوط کر رہا ہے، افغانستان میں 70 فیصد سے زائد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے، اچھا ہوتا افغانستان حکومت اپنے مذاکرات طالبان کے ساتھ کامیاب بناتی اور پھر پورے افغانستان میں مکمل اتفاق رائے سے الیکشن ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی جنگ مکمل ہار چکا ہے اور وہ اپنی فوج کے لئے محفوظ راستہ تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے فوجیں نکالنے کے بعد اپنے ہتھیار اور سازو سامان داعش کے حوالے کرے گا اور وہ مختلف علاقوں سے داعش کو اکھٹا کر کے افغانستان لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش بلیک واٹر تنظیم چلائے گی تا کہ افغانستان میں امن نہ ہو۔

انہوں نے کہا افغانیوں کو بھی چاہئے کہ وہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہیں اور کالی بھیڑوں کو شامل نہ ہونے دیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری