سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد


سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کردی.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،عدلیہ کےخلاف توہین آمیز پروگرام کے حوالے سے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دورانِ سماعت فیصل رضا عابدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف ایسے شواہد نہیں ہیں کہ چیف جسٹس کو دھمکی دی گئی ہو۔

جس پر درخواست گزار سید ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کب کہا کہ وہ بلیک میل ہوئے.

سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ فیصل رضا عابدی نے بیانات کے ذریعے چیف جسٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے عابدی نے بیانات دئیے۔

بعدازاں جسٹس شاہ رخ ارجمند نے نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا تے ہوئے فیصل رضا عابدی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر ملت جعفریہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، ملت جعفریہ کے مختلف علمائے کرام نے حکومت سے فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری