ایران کا سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خارج کرنے کا مطالبہ


ایران کا سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خارج کرنے کا مطالبہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنا چاہئیے۔

حسین امیرعبداللهیان  کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو سعودی عرب کی دہشتگردی پر مبنی پالیسیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جواب دینا چاہیے۔

 دوسری طرف ترکی کا کہنا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے اپنی تحقیقات کو منگل کے روز عیاں کرے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ خاشقجی کے قتل کیس میں تفصیلات کو سامنے لائیں گے تاکہ اصل معاملے کی وضاحت ہوسکے۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان سعودی عرب کے گزشتہ روز جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کے بعد سامنے آیا۔

خیال رہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سخت ناقد سمجھے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ ایک برس سے امریکا میں مقیم تھے تاہم 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں وحشیانہ طریقے سے قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری