خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے سعودی سفیر کے گھر سے دریافت


خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے سعودی سفیر کے گھر سے دریافت

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کوسعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے گارڈن میں دفن کیا گیا تھا۔

ان کی گمشدگی کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ خاشقجی کو سعودی سفارتخانے کے اندر ہی قتل کردیا گیا ہے لیکن سعودی عرب کی جانب سے مستقل اس بات کی تردید کی جاتی رہی۔

تاہم 2 ہفتوں تک شدید عالمی بحرانی صورت حال کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر 20 اکتوبر کو سعودی عرب نے اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے دو ذرائع نے جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے ملنے کی تصدیق کی ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق متعدد ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد ان کا چہرہ بگاڑ دیا گیا۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل خانے سے 500 میٹر دوری پر رہائش پذیر سعودی قونصل جنرل کے گارڈن سے ملے۔

یہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد خاشقجی کی لاش کے حوالے سے سعودی آفیشلز کی اس وضاحت پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ صحافی کی لاش کو قالین میں لپیٹ کر ایک مقامی شخص کو لاش ٹھکانے لگانے کی ذمے داری سونپ دی گئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری