عراقی وزیراعظم عبدالمهدی کربلا پہنچ گئے/ شام سے ملحقہ سرحد پر سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم


عراقی وزیراعظم عبدالمهدی کربلا پہنچ گئے/ شام سے ملحقہ سرحد پر سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم

عراقی وزیراعظم عبدالمهدی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلائےمعلیٰ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم عبدالمهدی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلائےمعلیٰ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  کربلائے معلی میں اربعین کے موقع پر پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھرسے لاکھوں عزاداروں کا اجتماع ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کربلائے معلیٰ میں اس سال تین کروڑ کا اجتماع ہوگا۔

عراقی وزیراعظم نے شام سے ملحقہ سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے بعد سرحدی علاقوں میں حشد الشعبی کے جوان تعیینات کردیے گئے ہیں۔

الفرات نیوز کے مطابق درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کی جانب سے دیرالزور میں دہشت گردانہ حملے کی کوشش کے بعد عراق اور شام کی سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کربلائے معلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی فورسز کو شام سے ملحقہ سرحد پرسیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا۔

 عراقی حکام کے مطابق اربعین ملین مارچ اور چہلم امام حسین کے اجتماع کی حفاظت کے لیے پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے جو پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، ایران، ہندوستان اور لبنان سمیت دنیا بھرسے لاکھوں عزادار کربلائے معلی پہنچے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری