71سالہ پاکستانی شہری نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی


71سالہ پاکستانی شہری نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

روالپنڈی سے تعلق ایک معمر شہری نے پی ایچ ڈی مکمل کے ڈگری حاصل کرلی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ محمد نجیب نے نمل یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

محمد نجیب کو یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دی۔

محمد نجیب نے 1964میں میٹرک پاس کیا اور 2018میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

اس موقع پر محمد نجیب کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے پی ایچ ڈی کی تکمیل میں میری بھرپور مدد کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری