5 ایرانی مغوی گارڈز بازیاب کرالئے گئے


5 ایرانی مغوی گارڈز بازیاب کرالئے گئے

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے اغوا ہونے والے ایرانی گارڈز میں سے 5 کو بازیاب کرا لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈان کے حوالے سے بتایا ہے کی پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے پاک ایران سرحد سے  اغوا ہونے والے ایرانی اہلکاروں میں سے 5 کو بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بازیاب کروائے گئے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان مین کہا گیا کہ عسکری قیادت کی زیر نگرانی باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے 5 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی خبردی ہے تاہم ایران چاہتا ہے کہ تمام ایرانی سرحدی محافظوں کو بازیاب کرایا جائے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ جنرل محمدعلی جعفری نے 5مغوی اہلکاروں کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی کے 7 اہلکاروں کی رہائی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اغوا کار عناصر ایرانی اہلکاروں کے بدلے میں ایران میں قید اپنے سیاسی مجرم ساتھیوں کی رہائی چاہتے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گا۔

جنرل جعفری نے کہا کہ تمام مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے وقت درکار ہے مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے 12  ایرانی گارڈز کو اغوا کرلیا تھا، جس کے بعد اس علاقے میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپ 'جیش العدل' نے ان کے اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ عسکریت پسند، سرحدی محافظوں کو یرغمال بنانے کے بعد پاکستان منتقل کیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور درخواست کہ تھی کہ وہ گارڈز کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری