پاکستان کو امریکی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، شہریار آفریدی


پاکستان کو امریکی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، شہریار آفریدی

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نےنجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو نہیں بلکہ اپنے مفادات کو دیکھنا ہے، اقوام عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ  ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیا ہے۔

 شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری