یمن فوج سے شکست خوردہ طاقتیں ایران کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جنرل ابوالفضل شکارچی


یمن فوج سے شکست خوردہ طاقتیں ایران کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جنرل ابوالفضل شکارچی

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کاکہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو یمنی قوم نے ذلت آمیز شکست دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کاکہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور اسرائیل کو یمن کی جنگ میں کچھ ہاتھ نہیں آیا اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکی حکام کے ایران کے مخالف بیان ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایوان اقتدار میں وارد ہونے والوں کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو انہیں ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ وہ قیامت تک پشیمان رہیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج، طاقتور اور وہ مناسب ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انھیں دوسروں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے عوام پوری بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری