کراچی تا لاہور تیزرفتار ٹرین چلانے کا اعلان


کراچی تا لاہور تیزرفتار ٹرین چلانے کا اعلان

کراچی سے حویلیاں تک ایک ہزار 872 کلومیٹر ایم ایل ون ٹریک پر 2019 میں کام شروع ہوجائے گاجس سے ٹرین کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور کراچی سے لاہور کا سفر 10 گھنٹے کا ہو جائے گا۔

کوریا ریل اتھارٹی کےوفد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا انہیں بتایا گیا کہ ایم ایل ون ٹریک پر کام مکمل ہوجانے کے بعد ٹرین کی رفتار 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی اور لاہور تا کراچی کا سفر صرف 10 گھنٹے ، جبکہ اسلام آباد سے لاہور سفر ڈھائی گھنٹے کا ہو جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے مستقبل قریب میں ایم ایل ٹو پر کوئٹہ سے کوٹلہ جام اور کوئٹہ سے گوادر تک نیا ٹریک بچھانے پر کام کر رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمدآفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ سگنلنگ،ٹیلی کام اور ڈرائی پورٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی پراجیکٹس پر کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمدآفتاب اکبر نے کوریا تھارٹی کے کِم یونگ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری