ٹرمپ سعودی عرب کے ساتھ مالی تعلقات واضح کریں، امریکی پارلیمان


ٹرمپ سعودی عرب کے ساتھ مالی تعلقات واضح کریں، امریکی پارلیمان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر 11 امریکی اراکین پارلیمان نے سعودی عرب اور ڈونالڈ ٹرمپ کی تنظیم کے درمیان مالی لین دین کو واضح کرنے کے لئے دباؤ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسی ہفتے سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے بچولیوں نے ٹرمپ کو واشنگٹن، ڈی سی میں واقع ہوٹل ٹرمپ میں 500 کمروں کی ادائیگی کی تھی۔

جمعہ کو 11 امریکی ارکان پارلیمان کے ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا، ’’آج ہم سعودی عرب کی حکومت اور آپ کے خاندانی کاروباری مفادات کے درمیان مالی تعلقات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئےخط لکھ رہے ہیں‘‘۔

 ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند نہیں کریں گے ۔ خاشقجی کا اکتوبر میں ترکی کے اسنتبول میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی حکام نے قتل کردیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس طرح کا قدم اٹھانے سے امریکہ کی طرف سے چین اور روس جیسے بڑے ممالک کے دفاعی معاہدے کئے جانے کو نقصان پہنچے گا۔

اس خط پر امریکی رکن پارلیمان ٹام اڈال، پیٹرک لیہ، رچرڈ ڈربن، الیزابتھ وارین، کوری بکر، مارٹن ہیینچریچ، ایڈورڈ مارک، رچرڈ بلیومنٹل اور جیفری مارکیلے کے دستخط ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری