پر سکون نیند میں مددگار قدرتی مشروب


پر سکون نیند میں مددگار قدرتی مشروب

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں ایسے بالغ افراد موجود ہیں، جنہیں پر سکون نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے۔ نیند آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ہمارا طرز زندگی بھی ایک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث جہاں رات دیر گئے تک بالغ افراد موبائل اور کمپیوٹرز آلات میں مصروف رہتے ہیں، وہیں نوجوان اور کم عمر افراد میں بھی انٹرنیٹ سرفنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

پڑھائی، نوکری، طرز زندگی اور انٹرنیٹ سرفنگ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو نیند کی کمی، نیند نہ آنے یا پھر پر سکون نیند آنے کی شکایت رہتی ہے۔

اگرچہ پر سکون نیند میں مدد دینے کے لیے کئی طرح کی قدرتی غذائیں دنیا میں موجود ہیں، تاہم چند ایسی عام قدرتی چیزیں بھی ہیں، جو ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔

پانی

پانی کا شمار قدرت کی سب سے انمول اور بہترین چیز میں ہوتا ہے، پانی نہ صرف کئی طرح کے جسمانی مسائل کو کم کرتا ہے، بلکہ اسے بہتر صحت کے لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال جہاں دن بھر کی تھکاوٹ کو کم کرتا ہے، وہیں وہ جسمانی اعضاء کو بھی نئی زندگی بخشتا ہے۔

سردیوں میں زیادہ تر افراد کم پانی پیتے ہیں، جس وجہ سے انہیں نیند نہ آنے سمیت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے والے افراد پر سکون نیند کرتے ہیں۔

دودھ

سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں بھی ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے، جس کی اہمیت اوپر درج کی جاچکی ہے۔

دودھ میں شامل قدرتی ٹرپٹو فان نامی اجزاء نہ صرف انسانی نشو نما اور صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں، بلکہ یہ دماغ اور جسم کو پر سکون رکھ کر پر سکون نیند میں بھی مدد دیتے ہیں۔

بابونہ اور سبز چائے

سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔

اسی طرح بابونہ پودے کی چائے بھی پر سکون میں مدد گار ہوتی ہے، یہ ایک خاص قسم کی پھول نما جڑی بوٹی ہے، جس کے پتے سفید اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔

چیری کا جوس

ماہرین کے مطابق اگرچہ کئی دیگر قدرتی پھل اور ان سے تیار جوسز جہاں فرحت بخش احساس دیتے ہیں، وہیں وہ تھکاوٹ بھی دور کرتے ہیں، تاہم چیری کا جوس دیگر کے مقابلے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔

ہلدی، زعفران اور خشک میوہ جات کے  ملک شیک 

گر دودھ میں ہلدی، زعفران، بادام، اخروٹ اور دیگر خشک میوہ جات ملا کر استعمال کیے جائیں تو انسان کو پر سکون اور گہری نیند آتی ہے۔

ان مشروب کے علاوہ دیگر کئی قدرتی غذائیں اور پھل بھی بہتر اور پر سکون نیند میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

(بشکریه اردو ڈان نیوز )

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری