سابق صدراور فریال بینکنگ کورٹ پہنچ گئے


سابق صدراور فریال بینکنگ کورٹ پہنچ گئے

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بینکنگ کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہو رہی ہے، سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن ہے۔

ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع سے متعلق فیصلہ آج ہوگا،تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کرے گا۔

کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، حسین لوتھا، انور مجید کے صاحبزادے و دیگر نامزد

ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور ،انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہٰ رضا گرفتار ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری