آج دنیا بھرمیں انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھرمیں انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسان کے حقوق کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسان کے حقوق کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا فیصلہ10 دسمبر انیس سو اڑتالیس میں کیا جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ڈیکلیریشن کی جانب توجہ دلانا ہے۔

اس سال اقوام متحدہ نے اس دن کے موقع پر کرہ ارض پر رہنے والے تمام انسانوں سے دوسروں کے واجب انسانی حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاستوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس تاریخ کے انتخاب کا مقصد 10 دسمبر 1949ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے توثیق کردہ انسانی حقوق کا آفاقی منشور Universal Declaration of Human Rights کی یاد تازہ کرنا اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے۔

اسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا پہلا اعلان تعبیر کیا جاتا اور اقوامِ متحدہ کی ابتدائی بڑی کام یابیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یومِ انسانی حقوق کا رسمی تعین 4 دسمبر 1950ء کو جنرل اسمبلی کے 317ویں اجلاس میں ہوا، جب جنرل اسمبلی نے قرارداد 423(V) پیش کی، جس کے تحت تمام رکن ممالک اور دل چسپی رکھنے والی دیگر تنظیموں کو یہ دن اپنے اپنے انداز میں منانے کی دعوت دی گئی۔

عموماً اس دن اعلیٰ سطحی سیاسی کانفرنسوں اور جلسوں کا انعقاد ہوتا ہے اور تقریبات و نمائش کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔

روایتی طور پر 10 دسمبر ہی کو انسانی حقوق کے میدان میں پانچ سالہ اقوامِ متحدہ انعام اور نوبل امن انعام بھی دیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق سرگرم عمل کئی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس دن کو منانے کے لیے کئی خصوصی تقریبات منعقد کرتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری