فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران ہی کر رہا ہے، پروفیسر ابراہیم


فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران ہی کر رہا ہے، پروفیسر ابراہیم

جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران ہی کر رہا ہے،دوسرے نمبر پر ترکی ہے، پاکستانی حکومت اس سلسلے میں کافی پیچھے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران ہی کر رہا ہے، دوسرے نمبر پر ترکی اور پاکستانی حکومت تیسرے نمبرپر ہے۔

جماعت اسلامی کےنائب امیرپروفیسر محمد ابراہیم نےکہاہمیں پاکستانی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے تعاون کے لیے قدم بڑھائیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے حمایت فلسطین کانفرنس کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں عالم اسلام پر بالعموم اور ایران، ترکی اور پاکستان پر بالخصوص زور دینا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قیام کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تار کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری