عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جشن کا سماں+ ویڈیو


عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جشن کا سماں+ ویڈیو

عراق میں داعش پر فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت نے 10 دسمبرکو یوم فتح کے طورپر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 10 دسمبرکو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ عراق کے سابق وزیراعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ سال 10دسمبرکو عراق میں داعشی تکفری دہشت گردوں کی شکست کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ داعشی تکفیری دہشت گردوں نے 2014 میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے شام کے الرقہ اوردیرالزور کے مضافاتی علاقوں سمیت عراق سے ملحقہ سرحدوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

داعشی دہشت گردوں نےعراق کے صوبہ الانبار اورصوبہ نینوا کے مرکزی شہرموصل سمیت متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جس کے بعد عراقی حکومت نے جامع آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری