مائیک پومپو کے بیانات من گھڑت ہیں، جواد ظریف


مائیک پومپو کے بیانات من گھڑت ہیں، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لئے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے میزائلی پروگرام  کے حوالے سے سلامتی کونسل میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپوکے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے میزائلی پروگرام  کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1929 کا سہارا لیتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے امریکہ کو سلامتی کونسل کے ایک ایسے رکن ملک میں بدل دیا ہے کہ جو دوسرے ممالک کو سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد کرنے کی وجہ سے متنبہ کرتاہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا تھا کہ ایران درمیانے رینج کے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری