العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز کو بلایا جاسکتا ہے، نیب کا درخواست دینے کا عندیہ


العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز کو بلایا جاسکتا ہے، نیب کا درخواست دینے کا عندیہ

احتساب عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مریم نواز کو رقم تحفے میں دینے کا ذکر ہوا ہے، وہ کیس میں نامزد نہیں، جس پر جج نے ریماکرس دئیے، اتنا زور نہ دیں پھر نیب مریم نواز کو بلانے کیلئے درخواست دے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب پراسیکیوٹر نے  کہہ دیا کہ یہ زور دے رہے ہیں تو مریم کو بلانے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

خواجہ حارث نے کہا احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتی، جج ارشد ملک نے ریمارکس دئیے ، خواجہ صاحب آپ قابل اور انتہائی تجربہ کار ہیں، ایک موقف اپنائیں اس سٹیج پر کنفیوز نہ کریں۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے۔ سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کر رہے ہیں۔

اس کے علاوه جج نے کہا کہ حسین اور حسن نواز پیش ہو جاتے تو نیب کا کام کم ہوجاتا، پیشی کی صورت میں نیب کا کام صرف نواز شریف سے کڑی ملانا رہ جاتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری