مولانا سمیع الحق قتل کیس میں پرسنل سیکریٹری گرفتار


مولانا سمیع الحق قتل کیس میں پرسنل سیکریٹری گرفتار

جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، ان کے سیکریٹری احمد شاہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پولیس ذرائع کے حوالےسے بتایا ہےکہ سیکریٹری احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد احمد شاہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے اور متعدد کوششوں کے باوجود بھی گرفتار نہیں کیے جاسکے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش میں اہم ترین فرد ہوسکتے ہیں، ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2 نومبر کی شام کو راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں داخل ہو کر قتل کردیا تھا۔

حملے سے متعلق ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے محافظ، جو ان کے ڈرائیور بھی تھے، نے بتایا کہ وہ کچھ وقت کے لیے انہیں کمرے میں اکیلا چھوڑ کر باہر گئے اور جب وہ واپس آئے تو مولانا انہیں شدید زخمی حالت میں ملے تھے۔

ان کے قتل سے متعلق جے یو آئی (س) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ، دارالعلوم حقانیہ، ان کی جماعت اور ان کے ہزاروں ماننے والوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مولانا کا قتل اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اس میں بھارتی، افغان اور دیگر عناصر ملوث ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری