امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف قرارداد منظور


امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کے خلاف قرارداد منظور

امریکی سینیٹ نے قرار داد میں ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹ نے سعودی عرب سے متعلق 2 قرار دادیں منظور کی ہیں، ایک قرار داد میں سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور دوسری قرار داد میں سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے پیش کی جو سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کی، اب یہ قرار داد ایوان نمائندگان میں جائے گی۔

امریکی سینیٹ نے قرار داد منظور کی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کا فوجی تعاون ختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یہ قرار داد 41 کے مقابلے میں 56 ووٹوں سے منظور کی گئی۔

امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قرار داد کو ہر صورت میں ویٹو کردیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری