محکمہ موسمیات پاکستان: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا


محکمہ موسمیات پاکستان: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

آئندہ دو سے تین روز کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔
کالام ،سکر دومنفی9 ، استورمنفی 8 ،گوپس منفی 7 ہنزہ کوئٹہ منفی 6، قلات منفی 5، بگروٹ ،دیر منفی4، ما لم جبہ منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے ۔
اسلام آباد2 ، لاہور5، کراچی 12، پشاور2 ، کوئٹہ منفی 6 ، مظفر آباد3 ، مری 0 ملتان 4 ، فیصل آباد6 اورحیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری