یمن میں سعودی جارحیت سے15 ہزار شہید اور30لاکھ بے گھرہونے کا انکشاف


یمن میں سعودی جارحیت سے15 ہزار شہید اور30لاکھ بے گھرہونے کا انکشاف

یمن میں قومی نجات نامی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے باعث 15ہزار نہتے یمنی شہید اور 30 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں قومی نجات نامی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مارچ 2015 کو شروع ہونے والے سعودی حملوں میں اب تک 15ہزار نہتے یمنی شہید اور 30 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

ضیف الله الشامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں  2015 سے 2018 کےآخر تک سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 15ہزار359 بے گناہ شہری شہید اور 24 ہزار121 زخمی ہوگئے ہیں۔

الشامی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے تین سالہ محاصرہ، اقتصادی پابندی اور صنعا ائرپورٹ کی بندش کی وجہ سے 17ہزار600 بیمار علاج معالجہ نہ ہونے سے جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا22 میلین یمنی بین الاقوامی امداد کے منتظرہیں۔

انہوں نے مزید کہا یمن میں جاری جنگ اور اقتصادی پابندیوں کی وجہ سےتقریبا 30لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ان میں سے 70 ہزار افراد ملک چھوڑ کردوسرے ممالک میں پناہ لی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری