پاک ایران بحری افواج بحر ہند کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، محمد سلیم


پاک ایران بحری افواج بحر ہند کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، محمد سلیم

پاکستانی بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مل کر بحر ہند کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشن کمانڈر، کموڈور محمد سلیم نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے گورنر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بحریہ نے بحر ہند کی سلامتی کے سلسلے میں ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

ایران اور پاکستان کے اعلی بحری کمانڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان سے آنے والے بحریہ کے جہازوں کا مقصد علاقے میں امن اور سلامتی کا فروغ اور دونوں دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان سمندری تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سب مسلمانوں کے لئے  امن کا گھر ہے اور ایرانی عوام سارے مسلمانوں کی کامیابی اور سربلندی کے خواشمند ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک کی بحریہ، وقتا فوقتا ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا دورہ کر کے مشترکہ مشقیں کرتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری