پشاورمیں پاک ایران مشترکہ ثقافتی نمائش اختتام پذیر


پشاورمیں پاک ایران مشترکہ ثقافتی نمائش اختتام پذیر

پاکستان اور ایران کی ثقافت پر دو روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں اسلامی جمہوریہ کے ثقافتی مرکز میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر دو روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔

 واضح رہے کہ نمائش میں مختلف قسم کے آرٹ اور پینٹگز میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر مشتمل تھی، جن میں پاکستان اور ایران کی مختلف ثقافتوں کواجاگر کیا گیا تھا۔

نمائش­کا افتتاح گزشتہ دنوں سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بھیگی ٗڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سید عباس فاموری اور آرٹ ٹیچر خانہ فرہنگ ایران حضر حیات کے ہمراہ کیاتھا۔

دو روزہ نمائش خانہ فرہنگ ایران کے آرٹ طلباء وطالبات کے ہاتھوں سے بنائی گئی پینٹنگز پر مشتمل تھی جس میں قریبا 85 تک فن پارے رکھے گئے تھے۔

 فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے وقار حسین نے پہلی ٗاسی ڈیپارٹمنٹ کے اتحاد حسین نے دوسری اور نمل یونیورسٹی کےطالبعلم معروف کی پینٹنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سید عباس فاموری نے پہلی ٗدوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے مصوروں میں ٹرافی اور توصیفی شیلڈ ز تقسیم کئے۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے آرٹ ٹیچر حضرحیات نے جنگ کو بتایاکہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوجائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری