افغانستان کےلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی:ترجمان دفترخارجہ


افغانستان کےلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی:ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان کےلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی مشنز نے 3800ویزے فری جاری کئے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی افغانستان کےلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی، افغانستان میں پاکستانی مشنز نے ایک دن میں 3800ویزے فری جاری کئے، یہ تعداد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے، ویزے بغیر کسی فیس کے فری جاری کئے گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری