محمدجواد ظریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال


محمدجواد ظریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون اور علائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں منجملہ اقتصاد، بینکنگ،، پیٹروکیمیکل، تیل و توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے ایران اوربھارت کی معیشت کو ایک دوسری کی ضروریات کو پورا کرنے کے محرکات کا حامل قرار دیا اور تہران اور نئی دہلی کے درمیان اقتصادی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال خاص کر ایرانی جوہری معاہدے اور افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے پرغور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھارت کے تین روزہ دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے ہیں۔

محمدجواد ظریف نے اٹلی کے سابق وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جبکہ اسپین اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہو رہی ہے۔

محمدجواد ظریف نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران، ایران میں تیل و گیس اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں بھارت کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ایران اور بھارت، اپنے اور علاقے کےعوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

محمد جواد ظریف نے ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکنگ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاسارگاد اور ہندوستان کے یوکو بینک کے درمیان تجارتی تعلقات کا آغاز ہو رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری