بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری