کراچی میں پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار


کراچی میں پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار

شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی کے علاقے سمن آباد میں خیبرپختونخواہ ، سوات اور کابل سے آپریٹ ہونے والا منشیات مافیا کا تین رکنی گینگ پکڑا گیا جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متعدد جرائم کے وارداتوں میں ملوث دوملزمان سمیت منشیات فروش کو پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل اورچرس برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے کراچی کے علاقے چھوٹا گیٹ کے قریب منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیے۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرکے بدنامِ زمانہ دو منشیات فروش گرفتارکرکے تیرہ سو بیس گرام کی چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اورصابرشاہ عرف ملا شامل ہیں، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری