پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی


پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کہتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ بھی کر رہا ہے اور اس عمل میں سہولت کار بھی ہے۔

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے موجودہ کردار سے مطمئن ہیں اور پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت جلد دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات سے متعلق خبر ملے گی۔

محمد عمر داؤد زئی کی خصوصی گفتگو پر مشتمل جیو نیوز کا پروگرام جرگہ کل شب 10بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری