بلاول کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، 7 وزیروں کی سرزنش ، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو مزید تین ماہ کی مہلت


بلاول کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، 7 وزیروں کی سرزنش ، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو مزید تین ماہ کی مہلت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو مزید تین ماہ کی مہلت دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ کے وزیروں اور مشیروں کا خصوصی غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں انہیں وزرا اور مشیروں نے اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، بلاول بھٹو کو سب سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی 5 ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد باری باری وزیروں اور مشیروں نے اپنے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔

کاغذوں پر لکھی ہوئی بریفنگ دینے پر بلاول بھٹو زرداری نے 7 وزرا کی سرزنش کردی۔ انہوں نے کہا مجھے اس طرح کا کام نہیں چاہیے، کارکردگی دکھائیں، ہمیں ووٹ غریب لوگ دیتے ہیں ، ان کیلئے کیا کام کیا؟وزراعوام تو دور ارکان اسمبلی کو بھی نہیں ملتے۔

بلاول بھٹو محکمہ ٹرانسپورٹ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ 10 برس سے محکمے نے کوئی کام نہیں کیا، تمام صوبائی وزرا کام کریں تاکہ پیپلز پارٹی الیکشن سے قبل عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرسکے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہو گا.

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کو ماڈل صوبہ بنانے، پارٹی منشور کے نفاذ اور وعدے پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا مجھے لاڑکانہ اور لیاری کو ترقی دینی ہے ، سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام نظر آنے چاہئیں، مجھے کام دکھائیں ، کام نہ کرنے والے وزرا بوجھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو مزید تین مہینے کی مہلت دے دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری