پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری


پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

ساؤتھ افریقا اورپاکستان کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی 262 رنز کی برتری کے جواب میں 4 وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو آج اپنی تیسری وکٹ کا نقصان محمد عباس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس کے بعد آنے والے اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا، شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے ، جبکہ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پاکستان کے دونوں وکٹ فلنڈر نے حاصل کیے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری